بھٹکل:8/ جنوری (ایس اؤنیوز)عوام نئے سرے سے فاریسٹ یا سرکاری زمینات کو اتی کرم کرنے کی کوشش نہ کریں۔ مگر پہلے سے جو لوگ اتی کرم کرکے رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں ان تمام اتی کرم داروں کو حق پترا(زمینی دستاویزات) بہم پہنچانے کی کوشش جاری رہنے کی بات بھٹکل حلقہ رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہی۔
پیر کو تعلقہ پنچایت ہال میں اتی کرم داروں کو حق پترا، بیمارزدہ خاندانوں میں وزیرا علیٰ معاوضہ چک تقسیم کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹکل میں 20ہزار اتی کرم داروں نے سکرم کے لئے عرضیاں دی ہیں، ان تمام سے انصاف کیا جائے گا، اس سلسلے میں کسی کو ڈرنےکی ضرورت نہیں ہے۔ اب جو 33حق پترا منظور ہوئے ہیں ان میں اسکول ، آنگن واڑی ، صحت مرکز ، شمشان کو ضروری زمین پر مشتمل ہے۔ تعلقہ میں اب تک 7000گھروں کو منظوری دیتے ہوئے جھونپڑی سے نجات شہر کے طرف مضبوط قدم اٹھایاگیا ہے۔ امدادی رقم کا بہاؤ کسی رکاوٹ کے بغیر جاری وساری ہے، بھٹکل کی تاریخ میں یہ ایک ریکارڈہے۔ کوئی خاص منصوبہ نہ ہونےکے باوجود تمام گھروں کو بجلی کنکشن دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ اگلے ایک مہینہ میں دھوئیں سے نجات گرام تعمیر کا مقصد لے کر تمام طبقات کے غریب لوگوں کو مفت گیس چولھے اور سلینڈر مہیا کئے جانے کی تفصیلات بتائیں۔ ڈائس پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکرنائک موجود تھے۔ تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کی۔